کھیل ہی کھیل میں بچوں نے سامان کو آگ لگادی، لاکھوں کا نقصان

کھیل ہی کھیل میں بچوں نے سامان کو آگ لگادی، لاکھوں کا نقصان

  

لاہور(کرائم سیل) گجر پورہ کے علاقہ میں کھیل ہی کھیل میں بچوں نے گھریلو سامان کو آگ لگادی جس کے نتیجے میں لاکھوں روپے مالیت کا نقصان ہوگیا ۔ بتایا گیا ہے کہ گجر پورہ چائنہ سکیم کے رہائشی شوکت کے گھر میں بچے مکان کی بالائی منزل پر کھیل رہے تھے کہ اس دوران بچوں کے ہاتھ دیا سلائی لگ گئی جسے جلانے سے قریب پڑے سامان کو آگ لگ گئی اور دیکھتے ہی دیکھتے لاکھوں روپے مالیت کا فرنیچر اور الیکٹرانکس کاسامان جل کر خاکستر ہوگیا ، آتشزدگی کی اطلاع ملنے پر فائر بریگئیڈ کے عملے نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا۔

مزید :

علاقائی -