با اثر ا فرا د نے روزہ دار حلوائی کوبھائی سمیت تشد د کا نشا نہ بنا ڈ لا
لا ہور (کرا ئم سیل )بر کی کے علاقہ میں با اثر ا فرا د نے روزہ دار حلوائی کوبھائی سمیت ا فطا ر ی کے وقت سموسے خریدتے ہوئے معمولی تلخ کلامی پر تشد د کا نشا نہ بنا ڈ لا ۔متاثرہ شخص کی جانب سے درخواست پرمتعلقہ تھانے نے بھی کارراوئی سے انکار کردیا۔ معلوم ہوا ہے کہ برکی کے علاقہ میں شا ہی محلہ کے قریب اسلم نے حلوائی کی دکان بنا رکھی ہے ۔گزشتہ روز روزہ دار اسلم اوراصغر کو مقامی بااثر افراد نے سموسے خریدتے ہوئے معمولی تلخ کلامی پر تشدد کا نشانہ بنا نا شروع کردیا جس کے بعد مقامی دکانداروں نے محنت کش کو ملزمان کے چنگل سے چھڑوایا جس کے بعد وہ موقع سے فرار گئے ۔ اس حوالے سے متاثرہ افراد کا کہنا ہے کہ مقامی تھانے میں ملزمان کے خلاف کارروائی کے لئے درخو است دی گئی ہے لیکن پولیس نے بااثر ملزمان ہونے کی وجہ سے کارروائی کرنے سے انکار کردیا ۔