سانحہ ماڈل ٹاﺅن کی تحقیقات، فائرنگ کرنے والے پانچ کارکن بھی "پیدا " ہو گئے

سانحہ ماڈل ٹاﺅن کی تحقیقات، فائرنگ کرنے والے پانچ کارکن بھی "پیدا " ہو گئے
سانحہ ماڈل ٹاﺅن کی تحقیقات، فائرنگ کرنے والے پانچ کارکن بھی

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) ذرائع کا دعوی ہے کہ سانحہ ماڈل ٹان کی تحقیقات کرنے والی جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم نے فائرنگ کرنے والے عوامی تحریک کے پانچ کارکنوں کا سراغ لگا لیا‘ اور  برآمد ہونے والے اسلحے کی تصدیق بھی کر لی گئی ہے۔۔تحقیقات کے مطابق ادارہ منہاج القراج سے ملنے والی دو کلاشنکوفوں سے بارہ راونڈ فائر کیے گئے جن کے خول میچ کر گئے ہیں ‘ منہاج القرآن سے تحویل میں لیے جانے والے تین پسٹل سے فائر کیے جانے والی چونتیس گولیوں کے خول بھی میچ ہوئے ہیں ۔ منہاج القران کی طرف سے فائرنگ کرنے والے پانچ افراد کاسراغ تو لگا لیا گیا ہے مگر ان کو ابھی تحویل میں لینے کا فیصلہ نہیں ہو سکا ‘یہ موقف بھی اختیار کیا گیا  ہے کہ سانحہ ماڈل ٹاون میں ایلیٹ فورس طلب کرنے کا فیصلہ پولیس حکام نے گھبراہٹ میں کیا اور ایلیٹ فورس کی مظاہرین کو ہینڈل کرنے کی کوئی تربیت نہیں۔

 اب ان تازہ تحقیقات میں حقیقت کتنی ہے اور افسانہ کتنا ہے ، یہ کہنا مشکل ہے .

مزید :

لاہور -اہم خبریں -