شاہدرہ ٹاﺅن 6 بہنوں کا اکلوتا بھائی کار کی ٹکر سے جاں بحق لاش ورثا کے سپرد
لاہور(ملک خیام رفیق) مسلم پارک شاہدرہ ٹاﺅن کے علاقہ میں چھ بہنوں کا اکلوتا بھائی نامعلوم کار کی ٹکر سے جاں بحق ہو گیا ۔بتایا گیا ہے کہ تھانہ شاہدرہ ٹاﺅن کی حدود مسلم پارک کے قریب شاہدرہ کارہائشی 35سالہ شفیق موٹر سائیکل پر جا رہا تھا کہ رات گئے نامعلوم کار نے ٹکر مار دی جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا۔اس کو مقامی ہسپتال لیجانے کی کوشش کی گئی مگروہ راستے میں ہی دم توڑ گیا ،پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی تاہم تاحال مقدمہ درج نہیں ہو سکا ۔پولیس کے مطابق جیسے ہی ورثاکی جانب سے کوئی درخواست موصول ہوئی کارروائی کو آگے بڑھایا جائے گا ۔متوفی شفےق کے والد اسلم ،چچا شوکت اور داد کا کہنا تھا کہ شفےق کی اےک آٹھ ما ہ کی بےٹی ہے اور وہ جےا مو سیٰ اپنے دوست کو ملنے کے لئے گےا تھا کہ اس کو حادثہ پےش آگےا ۔ شفےق کی موت کو اللہ کی رضا جان کر صبر کر لےا ۔کسی کے خلاف قا نو نی کا روائی نہےں کر نا چا ہتے۔