ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کرکے سیکورٹی گارڈ کو قتل کردیا

ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کرکے سیکورٹی گارڈ کو قتل کردیا
 ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کرکے سیکورٹی گارڈ کو قتل کردیا
کیپشن: gulfam

  

لاہور(بلال چودھری)تھانہ باغبانپورہ کے علاقہ داروغہ والا میں ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکووءں نے فائرنگ کر کے چار بچوں کے باپ سیکیورٹی گارڈ کو قتل کر دیا،پولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کر کے نعش پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانہ میں بھجوا دی۔پولیس کے مطابق روڈ پیر ماہی شاہ دی کھوئی کا رہائشی گلفام مسیح علاقہ کے پی ایس او پٹرول پمپ پر سکیورٹی گارڈ کے فرائض انجام دیتا تھا۔گزشتہ روز وہ اور پٹرول پمپ کا کیشیئر گاڑی نمبر LEB160میں پٹرول پمپ کی کچھ رقم ایم سی بی بینک دروغہ والا میں جمع کرانے آئے۔رقم جمع کروا نے کے بعد جب وہ واپس جا رہے تھے تو موٹر سائیکل پر سوار چار ڈاکوؤں نے ان کی گاڑی کو روکنے کی کوشش کی ۔گلفام کی جانب سے فائرنگ ہونے پر ڈاکوؤں نے جوابی فائرنگ کی جس کے نتیجے میں گلفام شدید زخمی ہو گیااورہسپتال لے جاتے ہوئے راستے میں ہی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہو گیا۔پولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کر کے گلفام کی نعش پوسٹ مارٹم کے لیے میو ہسپتال کے مردہ خانہ میں بھجوا دی ہے اور مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔پولیس حکام کے مطابق یہ واقعہ ڈکیتی مزاحمت کی بجائے دشمنی کا شاخسانہ لگتا ہے۔ مقتول گلفام کے بیٹے ارسلان،راحیل ،ر وحدمسیح اور بیٹی سعدیہ نے \"پاکستان\" سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی کسی سے کوئی دشمنی نہیں تھی اور وہ غریب گھرانہ کے لوگ ہیں جبکہ والد صاحب گھر کے واحد کفیل تھے۔حکومت سے اپیل ہے کہ ہماری امداد کی جائے۔ مقتول گلفام کے بھانجے فریاد اور سلیم نے کہا کہ گلفام نے یہ نوکری چند روز قبل ہی شروع کی تھی اور اس نے اس علاقہ میں گھر بھی کرایہ پر لیا تھا۔لیکن اس واقعہ کے بعد اس گھرانہ کا کوئی کفیل نہیں رہا ہے پولیس کے اعلیٰ حکام سے اپیل ہے کہ ہمیں انصاف فراہم کیا جائے۔

مزید :

علاقائی -