عید پر مختلف شہروں کے لیے11سپیشل ٹرینیں چلانے کا اعلان

عید پر مختلف شہروں کے لیے11سپیشل ٹرینیں چلانے کا اعلان

  

لاہور (سٹاف رپورٹر) ریلوے انتظامیہ نے عیدالفطر کے موقع پر اضافی رش کے پیش نظر ملک بھر سے مختلف شہروں کے لیے11سپیشل ٹرینیں چلانے کا اعلان کردیا ہے۔اس سلسلے میں 26جولائی بروزہفتہ پہلی سپیشل ٹرین کراچی کینٹ سے صبح 11:00بجے روانہ ہو کربراستہ مین لائن لاہور سے ہوتی ہوئی اگلے روز رات 09:30بجے پشاور کینٹ پہنچے گی، دوسری سپیشل ٹرین کراچی کینٹ سے رات 08:30بجے روانہ ہوکربراستہ مین لائن لاہور سے ہوتی ہوئی راولپنڈی اگلے روز علی الصبح 02:30بجے پہنچے گی، تیسری سپیشل ٹرین کوئٹہ سے دن 11:30بجے روانہ ہوکر روہڑی ، رحیم یارخان اوکاڑہ سے ہوتی ہوئی اگلے روز رات 10:30بجے پشاور کینٹ پہنچے گی۔ 27جولائی بروز اتوار چوتھی سپیشل ٹرین کراچی کینٹ سے دن 11:00بجے روانہ ہو کربراستہ ملتان ، فیصل آباداور ملتان کینٹ سے ہوتی ہوئی اگلے روز صبح 10:30بجے لاہور پہنچے گی۔28جولائی بروز سوموارپانچویں سپیشل ٹرین راولپنڈی سے صبح 07:00بجے روانہ ہوکر حسن ابدال، بوسال، میانوالی سے ہوتی ہوئی اسی رات 10:00بجے ملتان پہنچے گی، چھٹی سپیشل ٹرین پشاور کینٹ سے دن 11:00بجے روانہ ہوکر اسی روز رات 8:30بجے لاہور پہنچے گی، ساتویں سپیشل ٹرین پشاور کینٹ سے سہ پہر04:00بجے روانہ ہوکر اگلے روز علی الصبح 02:00بجے لاہور پہنچے گی۔ 29جولائی بروز منگل آٹھویں سپیشل ٹرین لاہور سے رات 12:30بجے روانہ ہوکرصبح 06:15بجے ملتان پہنچے گی۔30جولائی بروز بدھ نویں سپیشل ٹرین ملتان کینٹ سے صبح 09:00بجے روانہ ہوکر رات 11:00بجے کراچی کینٹ پہنچے گی۔دسویں سپیشل ٹرین لاہور سے دوپہر 02:00بجے روانہ ہوکر براستہ فیصل آباد ۔ملتان اگلے روز کراچی کینٹ دوپہر 12:30بجے کراچی کینٹ پہنچے گی۔01اگست بروزجمعہ گیارہویں سپیشل ٹرین لاہور سے سہ پہر 04:00بجے روانہ ہوکر براستہ مین لائن اگلے روز دوپہر 02:00بجے کراچی کینٹ پہنچے گی۔

مزید :

صفحہ آخر -