سبسڈی دکانداروں کے جیب نہیں عوام تک پہنچائی جائے :ہائیکورٹ
لاہور(نامہ نگار خصو صی )لاہور ہائیکورٹ نے رمضان میں مصنوعی مہنگائی اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف دائر درخواست کی سماعت 21جولائی تک ملتوی کرتے ہوئے فریقین کے وکلاءکو حتمی بحث کے لئے طلب کر لیا ہے۔سماعت کے دوران درخواست گزار اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے دلائل دیتے ہوئے کہاکہ ضلعی انتظامیہ بڑے بڑے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی کرنے کی بجائے چھوٹے دکانداروں کی پکڑ دھکڑ کر کے معمولی جرمانے وصول کئے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جب تک بڑے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی نہیں کی جائے گی اس وقت تک مہنگائی کنٹرول نہیں کی جا سکتی۔ڈی سی او لاہور نے رمضان میں مہنگائی کنٹرول کرنے کے حوالے سے کئے گئے اقدامات سے متعلق رپورٹ عدالت میں پیش کی توجسٹس خالد محمود خان نے ریمارکس دیے کہ پانچ بلین کی سبسڈی دکانداروں کی جیب میں جانے کی بجائے عوام تک پہنچائی جائے اور اس حوالے سے میکنزم تیار کیا جائے۔عدالت نے درخواست گزار کو مہنگائی کنٹرول کرنے کے حوالے سے تجاویز پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کیس کی مزیدسماعت 21جولائی تک ملتوی کر دی ہے۔
مہنگائی کیس