ایل ڈی اے کے سکولوں میں پرنسپلوں کی تقرریاں عدالتی فیصلے سے مشروط

ایل ڈی اے کے سکولوں میں پرنسپلوں کی تقرریاں عدالتی فیصلے سے مشروط

  

لاہور(نامہ نگار خصو صی )لاہورہائیکورٹ نے ایل ڈی اے کے سکولوں میں پرنسپلوں کی تقرریاں عدالتی فیصلے سے مشروط کرتے ہوئے ڈی جی ایل ڈی اے سے 2ہفتوں میں جواب طلب کر لیا۔جسٹس شہزادہ مظہر نے یہ کارروائی فوزیہ نامی ایک ٹیچر کی درخواست پر کی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ درخواست گزار 26سال سے بطور ایس ایس ٹی کام کر رہی ہیں،درخواست گزارایل ڈی اے کے سکول میں بطور پرنسپل تعیناتی کی اہل ہے جبکہ متعلقہ حکام نے درخواست گزارکونظر انداز کر کے چار دیگر خواتین کو مختلف سکولوں میں پرنسپل تعینات کر دیا ہے،درخواست میں یہ تعیناتیاں کالعدم کرکے ان کی جگہ سینئر اساتذہ کو پرنسپل مقرر کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔

 ایل ڈی اے سکول

مزید :

صفحہ آخر -