یوینسیف سے بچو ں کے حفاظتی ٹیکوں کی ویکسین خریدنے کا معاہدہ کالعدم

یوینسیف سے بچو ں کے حفاظتی ٹیکوں کی ویکسین خریدنے کا معاہدہ کالعدم

  

             لاہور(نامہ نگار خصو صی )لاہورہائیکورٹ نے بچوں کے حفاظتی ٹیکوں کی ویکسین یونیسف سے خریدنے کا معاہدہ کالعدم قراردے دیا۔ لاہورہائیکورٹ کی جسٹس عائشہ اے ملک کے روبرو کیس کی سماعت کے دوراندرخواست گزار سلمان مخدوم کی جانب سے موقف اختیارکیاگیاکہ وزارت صحت نے یونیسف سے بچوںکے حفاظتی ٹیکوں کی ویکیسن کی خریداری کے لیے1ارب 27کروڑ کا معاہدہ کیاہے جو پیپرا رولز کی خلاف ورزی ہے جبکہ معاہدہ سے قبل اخبار اشتہار بھی جاری نہیں کیاگیا جوآئین اورقانونی کی خلاف ورزی ہے لہذا عدالت یہ معاہدہ کا لعدم قراردے عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے بچوں کے حفاظتی ٹیکوں کی ویکسین یونیسف سے خریدنے کا معاہدہ کالعدم قراردیدیا اور وزارت صحت کو ہدایت جاری کی گئیں کہ آئندہ کوئی بھی معاہدہ کرنے سے قبل پیپرا رولز کو مدنظر رکھاجائے۔

 کالعدم

مزید :

صفحہ آخر -