بارش کے باعث لوڈشیڈنگ دورانیہ میں کمی ،شارٹ فال ساڑھے 6ہزار پر آ گیا

بارش کے باعث لوڈشیڈنگ دورانیہ میں کمی ،شارٹ فال ساڑھے 6ہزار پر آ گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                  لاہور (کامرس رپورٹر) پنجاب کے اکثر علاقوں میں مون سون بارشوں کا سلسلہ شروع ہونے سے درجہ حرارت میں کمی کی وجہ سے بجلی کی ڈیمانڈ میں کمی ہو گئی جس سے شارٹ فال کم ہو کر ساڑھے چھ ہزار سے کم سطح پر آ گیا ۔ شارٹ فال میں کمی کے باعث لوڈ شیڈنگ کے دورانیہ میں ایک سے دو گھنٹے تک کی کمی کر دی گئی ۔ گزشتہ روز شہروں میں چودہ سے سولہ گھنٹے اور دیہی علاقوں میں بیس گھنٹے تک کی لوڈ شیڈنگ کی گئی ۔ دیہی علاقوں میں ایک گھنٹے کے بعد چار چار گھٹنے تک کی لوڈ شیڈنگ بھی کی گئی ۔ بار بار لوڈ شیڈنگ سے اکثر علاقوں میں پانی کی بھی قلت رہی ۔ افطار کے بعد لوڈ بڑھنے پر سسٹم کو بچانے کے لئے لیسکو سمیت دیگر ڈسکوز نے اپنے درجنوں فیڈرز بند کر دیئے جس سے ان علاقوں میں کئی کئی گھٹنے تک بجلی کی بندش رہی ۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے آج سے مسلسل بارشوں کا سلسلہ ہونے کی پیشن گوئی کی گئی ہے اگر بارشوں کا سلسلہ شروع ہو گیا تو بجلی کی ڈیمانڈ میں مزید کمی متوقع ہے جس سے شارٹ فال مزید کم ہو جائے گا اور لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ کم کر دیا جائے گا ۔ دوسری جانب منگل اور بدھ کی درمیانی رات لیسکو کا پورا سسٹم اوور لوڈ رہا جس کے باعث شہر کے اکثر علاقوں میں بجلی کی طویل بندش رہی ۔ انرجی مینجمنٹ سیل کے ذرائع کے مطابق گزشتہ روز بجلی کی مجموعی ڈیمانڈ 19400 میگا واٹ جبکہ پیداوار 13100 میگاواٹ رہی طلب و رسد میں 6300 میگا واٹ کا فرق رہا ۔

مزید :

صفحہ آخر -