جی ایس پی پلس ‘مختلف اشیاء کے معیار کو بہتر بنانے کی حکمت عملی تیار

جی ایس پی پلس ‘مختلف اشیاء کے معیار کو بہتر بنانے کی حکمت عملی تیار

  

اسلام آباد (اے پی پی) یورپی یونین میں جی ایس پی پلس کی سہولت سے بھرپور فائدہ اٹھانے اور برآمدات میں اضافہ کے لئے مختلف اشیاء کے معیار کو بہتر بنانے کی حکمت عملی تیار کرلی گئی ہے۔ وزارت تجارت کے ذرائع کے مطابق حکومت آئندہ تین سال کے دوران برآمدات کو 50 ارب ڈالر تک بڑھانے کا ارادہ رکھتی ہے اور اس سلسلے میں جی ایس پی پلس کے تحت حاصل ہونے والی سہولت سے پورا پورا فائدہ اٹھانے کے لئے برآمد کنندگان اور تاجروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنی مصنوعات کا معیار بہتر بنائیں اور بین الاقوامی منڈیوں میں مسابقت کی حامل اشیاء کو ہی برآمد کرنے کے لئے پیش کیا جائے۔

مزید :

علاقائی -