لاہور سٹاک مارکیٹ

لاہور سٹاک مارکیٹ

  

 لاہور(کامرس رپورٹر)لاہور سٹاک ایکسچینج میں بدھ کے روزمندی کا رجحان رہا ۔ مجموعی طور پر84کمپنیوں کا کاروبارہوا۔13کمپنیوں کے حصص میں اضافہ10کمپنیوں کے حصص میں کمی جبکہ61کمپنیوں کے حصص میں استحکام رہا۔ ایل ایس ای 25انڈیکس64.78 پوائینٹس کی کمی کے ساتھ5414.39 پربندہوا۔ مارکیٹ میں کل14لاکھ89ہزار400حصص کا کاروبار ہو ا۔ جبکہ گزشتہ روز8لاکھ20 ہزار 900حصص کا لین دین ہوا تھا۔ مارکیٹ میں جن کمپنیوں کے سودے سرفہرست رہے ا ن میں لفارج پاکستان سیمنٹ لمیٹڈ کے4 لاکھ27 ہزار حصص کاکاروبارہوا۔

۔

کے۔الیکٹرک لمیٹڈ کے3 لاکھ53 ہزار500 حِصص۔ جبکہ فوجی سیمنٹ کمپنی لمیٹڈ 2 لاکھ10ہزار500 حِصص فروخت ہوئے۔ آج سب سے زیاد ہ اضافہ دین ٹیکسٹائل ملز لمیٹڈکے حصص میں ہوا جس کی قیمت4.08روپے بڑھ گئی۔ سب سے زیادہ کمی پاکستان پٹرولیئم لمیٹڈ کے حصص میں ہوئی جس کی قیمت1.83روپے کم ہو گئی۔ 

مزید :

علاقائی -