24گھنٹوں میں حماس ،اسرائیل میں جنگ بندی کے معاہدے کی کوشش کریں گے:اوبامہ

24گھنٹوں میں حماس ،اسرائیل میں جنگ بندی کے معاہدے کی کوشش کریں گے:اوبامہ
24گھنٹوں میں حماس ،اسرائیل میں جنگ بندی کے معاہدے کی کوشش کریں گے:اوبامہ

  

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صدر باراک اوبامہ نے کہا ہے کہ غزہ میں امن کے لئے سفارتی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں اورآئندہ 24گھنٹوں میں جنگ بندی کے معاہدے کی کوششیں کریں گے۔وائٹ ہاﺅس سے جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اسرائیل کو اپنے دفاع کا حق حاصل ہے،امریکہ اسرائیل اور حماس کے درمیان ثالثی کے لئے تیارہے , اسرائیل اور حماس کو جنگ بندی کی پیشکش کی ہے۔بیان میں ان کا کہنا تھا کہ مستحکم جمہوری افغانستان امریکہ کے مفاد میں ہے اورامید ہے افغانستان میں ووٹوں کی گنتی سے دونوں صدارتی امیدوار مطمئن ہو جائیں گے۔ایران کے ساتھ جامع مذاکرات چاہتے ہیں،ایران کے جوہری پروگرام پر مذاکرات جاری ہیں۔روس یوکرین میں جاری کشیدگی کو ہوا دے رہا ہے،یوکرین کے عوام کو اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے کا حق ہے، یوکرین میں روس کے طرز عمل کو دیکھ کر روسی کمپنیوں پر پابندیا ں عائد کی ہیں۔

مزید :

بین الاقوامی -اہم خبریں -