سانحہ ماڈل ٹاﺅن ،پولیس کے18افسران کی گرفتاری کا فیصلہ

سانحہ ماڈل ٹاﺅن ،پولیس کے18افسران کی گرفتاری کا فیصلہ
سانحہ ماڈل ٹاﺅن ،پولیس کے18افسران کی گرفتاری کا فیصلہ

  

لا ہور (زاہد علی خان /شعیب بھٹی ) سانحہ ماڈل ٹاؤن کی تحقیقات کے لئے بنائی گئی جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ذمے دار 18اعلیٰ پولیس افسروں کو حراست میں لینے کا حتمی فیصلہ کرلیا ہے، اس سلسلے میں وفاقی حکومت کی ایک اعلیٰ شخصیت کو بھی اعتماد میں لینے کے لئے سمری اوررپورٹ بھجوا دی گئی ہے ۔ ذرائع کے مطابق جو ا ئنٹ ا نو سٹی گیشن ٹیم نےسا نحہ ما ڈ ل ٹا ؤ ن کی تحقیقات مکمل کر لی ہیں اور اپنی تفتیش میں سانحے کے ذمے دار افسران کا تعین کر لیا ہے۔ آپر یشن میں مو جو د اور ہدایات جاری کرنے والے اعلیٰ پو لیس افسروں اورماتحت اہلکا رو ں کا مو با ئل فو ن ڈ یٹا بھی حا صل کر لیا گیا ہے اور اس ڈیٹا کی بنیاد پر 18اعلیٰ افسران کو گرفتار کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم نے اپنی رپورٹ اور ان افسران کو گرفتار کرنے کے متعلق فیصلے کی سمری وفاقی حکومت کو بھجوادی ہے اور اب صرف اس بات کا انتظار کیا جا رہا ہے کہ وفاقی حکومت سے ان افسران کی گرفتای کی اجازت مل جائے۔ پولیس کے ان اعلیٰ افسروں کو 72گھنٹے کے اندر تفتیش کے لئے حراست میں لئے جانے کا قوی امکان ہے۔

مزید :

لاہور -Headlines -