بھارت کی جانب سے پھر اشتعال انگیزی ، رینجرز کا بھرپور جواب

بھارت کی جانب سے پھر اشتعال انگیزی ، رینجرز کا بھرپور جواب
بھارت کی جانب سے پھر اشتعال انگیزی ، رینجرز کا بھرپور جواب

  

سیالکوٹ (مانیٹرنگ ڈیسک ) بھارتی فوج کی جانب سے چاروا سیکٹر پر دوسرے روز بھی بلا اشتعال فائرنگ کی گئی جس کا  پنجاب رینجرز کی جانب سے بھرپور جواب دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی بارڈر سیکیورٹی فورس نے پاکستانی سرحدی حدود میں مارٹر گولے بھی فائر کئے تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں۔

واضح رہے کہ بھارتی بارڈر سیکیورٹی فورس کی جانب سے گزشتہ روز بھی چاروا سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ کی گئی تھی تاہم پنجاب رینجرز نے  بھرپور جوابی کارروائی کر کے بھارتی فوج کو خاموش کرا دیا گیا تھا .

مزید :

بین الاقوامی -اہم خبریں -