وزیراعلیٰ پنجاب کیخلاف جلد مقدمہ ، طاہرالقادری اور عمران اکھٹے ہوں گے : شیخ رشید احمد

وزیراعلیٰ پنجاب کیخلاف جلد مقدمہ ، طاہرالقادری اور عمران اکھٹے ہوں گے : شیخ ...

چوروں اور ڈاکوﺅں کیخلاف جنگ ہے ، اسلام آباد کے شہری گھروں کے دروازے کھلے رکھیں :سربراہ عوامی مسلم لیگ

وزیراعلیٰ پنجاب کیخلاف جلد مقدمہ ، طاہرالقادری اور عمران اکھٹے ہوں گے : شیخ رشید احمد

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہاہے کہ سانحہ ماڈل ٹاﺅن پر وزیراعلیٰ پنجاب کیخلاف جلد مقدمہ ہوگا، ڈی چوک میں عمران خان اور طاہرالقادری اکٹھے ہوں گے ، چوروں اورخاندانی سیاست کی جنگ میں شامل ہونیوالے کفن پہن کر آئیں اور اسلام آباد کے شہری اپنے گھروں کے دروازے کھلے رکھیں ۔

عوامی تحریک کے زیراہتمام سانحہ ماڈل ٹاﺅن اور غزہ پر اسرائیلی جارحیت کیخلاف احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہاکہ انقلاب اور اسلام کا راستہ چناہے ، ہمار ی جنگ چور،ڈاکو اور خاندانی سیاست کیخلاف ہے ، ہردن معافی مانگی جارہی ہے ،کیا یہ معافیوں کی حکومت ہے؟ نوازشریف صاحب ، فرمائیں ، استعفیٰ لے کرکہاں آﺅں ؟اسی پولیس میں سے لوگ حکومت کے خلاف بولیں گے ۔اُنہوں نے کہاکہ جنگ میں قوم کا بچہ بچہ مسلح افواج کے ساتھ ہے لیکن وزیراعظم آرمی چیف سے ملاقاتیں کرکے کیادکھاناچاہتے ہیں ؟ حالات کو سمجھیں اور ماضی سے سبق لیں ۔

شیخ رشید احمد کاکہناتھاکہ رمضان المبارک کے دوران سحری و افطاری میں بھی بجلی موجود نہیں ، ظالم حکومت کے خاتمے تک اسلام آباد میں ہی رہیں گے اور اسلام آباد کے شہری آنیوالے وقت میں گھروں کے دروازے کھلے رکھیں ،حکومت کیخلاف جنگ میں شامل ہونے کے لیے کفن پہن کرا ٓئیں ۔

مزید :

اسلام آباد -