پیپلزپارٹی تحریک انصاف کے لانگ مارچ کا حصہ نہیں بنے گی

پیپلزپارٹی تحریک انصاف کے لانگ مارچ کا حصہ نہیں بنے گی
پیپلزپارٹی تحریک انصاف کے لانگ مارچ کا حصہ نہیں بنے گی

  

لاہور (ویب ڈیسک) پیپلزپارٹی تحریک انصاف کے لانگ مارچ کا حصہ نہیں بنے گی، سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں پیپلزپارٹی اپنا لائحہ عمل طے کرے گی معلوم ہوا ہے کہ پیپلزپارٹی تھریک انصاف کے لانگ مارچ میں شرکت نہیں کرے گی۔ ایک روز قبل تحریک انصاف کی جانب سے پاکستان پیپلزپارٹی کو 14 اگست کے متوقع سونامی مارچ میں شرکت کی دعوت دی گئی تھی اس حوالے سے پیپلزپارٹی کے ذرائع نے میڈیا کو بتایا ہے کہ پیپلزپارٹی کسی بھی ایسی تحریک کا حصہ نہیں بن سکتی جس سے جمہوریت ڈی ریل ہونے کا خطرہ ہو۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین و سابق صدر آصف علی زرداری کی جانب سے 4 حلقوں میں تصدیق کروانے کے مطالبے کا یہ مطلب نہیں کہ پیپلزپارٹی بھی اپوزیشن کی دیگر جماعتوں کے ہم پلہ ہوگئی ہے بلکہ پیپلزپارٹی صرف اور صرف جمہوریت کے ساتھ ہے تاہم تحریک انصاف کے مارچ میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں کیا جائے گا جو آئندہ چند روز میں بلایا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق صدر کی جانب سے موجودہ وزیراعظم کو بادشاہ کا خطاب دینے کے پیچھے یہ منطق ہے کہ موجودہ سیاسی منظر نامے میں معاملات کو سلجھانے کے لئے اپوزیشن کے ساتھ ڈائیلاگ کی ضرورت ہے کیونکہ احتجاج ہر پارٹی کا جمہوری حق ہے اسے طاقت نہیں بلکہ سیاست سے روکا جاسکتا ہے جبکہ حکومت اپوزیشن کی تحریک کو روکنے کے لئے ڈائیلاگ کی بجائے دیگر پینترے استعمال کرنے میں توانائیاں خرچ کررہی ہے جس کا نقصان جمہوریت کو ہوسکتا ہے۔

مزید :

قومی -