شاہ کوٹ، کسووال میں ماں بیٹی سمیت 3 خواتین، سانگلہ ہل میں بچے سے زیادتی
شاہ کوٹ،سانگلہ ہل،کسووال ، سمبڑیال (ویب ڈیسک) شاہ کوٹ، سانگلہ ہل، کسووال اور سمبڑیال میں ماں بیٹی سمیت 3 خواتین، ایک 12 سالہ بچے سے زیادتی جبکہ سمبڑیال میں 8 سالہ بچے کو بے آبرو کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق شاہ کوٹ میں دو اوباش نوجوانوں نوید اور ہارون نے نواحی گاﺅں پرسرام کی شادی شدہ خاتون شمائلہ کو اغوا کے بعد اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ متاثرہ خاتون اپنے خاوند افضل کے لئے زمینوں پر کھانا دینے جارہی تھی۔ راستے میں نوید اور ہارون اسے کار یں بٹھا کر کسی نامعلوم مقام پر لے گئے اور باری باری زیادتی کا نشانہ بناتے رہے۔ پولیس تھانہ صدر شاہ کوٹ نے شمائلہ کے خاوند کی رپورٹ پر ملزمان کے خلاف متعدد دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے۔سانگلاہل میں نواحی چک ڈلہ میں 4اوباش نوجوان محمد یونس، محمد صدیق ، محمد یاسین اور گلزار حسین نے شوکت علی کمیانہ کے12سالہ بیٹے بابر علی کو زبردستی اغواءکرکے اجتماعی طور پر اپنی ہوس کا نشانہ بنا ڈالا، شوکت علی نے تھانہ صدر شاہ کوٹ سے رابطہ کیا تو پولیس نے با اثر ملزمان کیخلاف کارروائی اور بچے کا میڈیکل کروانے سے انکار کر دیا،شوکت علی نے تحسین خاں ایڈووکیٹ کی وساطت سے جوڈیشل مجسٹریٹ محمد شاہد اقبال کی عدالت میں طبی معائنے کیلئے درخواست دیدی،عدالت نے ایم ایس تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال شاہ کوٹ کو بچے کے طبی معائنے کا حکم دے دیا،عدالتی حکم پر بابر علی کا ڈاکٹر اسد علی طور نے طبی معائنہ کیا ، جس میں بچے سے زیادتی کی تصدیق کر دی، سائل شوکت علی اندراج مقدمہ کیلئے میڈیکو لیگل اور درخواست لیکر تھانہ صدر شاہ کوٹ گیا تو پولیس نے تشدد کیا اور دھکے دیکر تھانہ سے نکال دیا، شوکت علی نے وزیراعلیٰ پنجاب سے انصاف کی اپیل کی ہے۔ علاوہ ازیں کسووال میں مسلح افراد نے (س) بی بی، بیٹی (ر) بی بی سے تشدد کے بعد داماد کے سامنے زیادتی کی۔ چک نمبر 119/7-DR کی ماں بیٹی اور دامادگھر کے صحن میں سو رہے تھے 9 مسلح ملزمان میں سے 6 افراد نامزد جن میں سے حق نواز، فاروق، معروف، راسب، عبدالرحمن، شوکت اور تین نامعلوم افراد وغیرہ گھر میں زبردستی گھس آئے اور متاثرہ خاتون کے داماد کو تشدد کا نشانہ بنا کر رسیوں سے باندھ دیا اور ماں بیٹی کو اس کے سامنے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ سمبڑیال کے موضع دینہ کے ملزم آفتاب نے 8 سالہ اسد اللہ کو گلی میں کھیلنے کے دوران ورغلا پھسلا کر اپنے ڈیرہ پر لے جا کر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ مقدمہ درج ، گرفتارکرلیا ہے۔