امریکی سیکیورٹی ادارے نے پاکستانی مسافروں پر پابندیاں سخت کردیں

امریکی سیکیورٹی ادارے نے پاکستانی مسافروں پر پابندیاں سخت کردیں
امریکی سیکیورٹی ادارے نے پاکستانی مسافروں پر پابندیاں سخت کردیں

  

لاہور (ویب ڈیسک) امریکی سیکیورٹی ادارے ٹرانسپورٹ سیکیورٹی ایڈمنسٹریشن نے پاکستانی مسافروں پر مزید سخت پابندیاں عائد کردی ہیں۔ امریکی سیکیورٹی ادارے نے فضائی کمپنیوں خصوصاً پی آئی اے پر جانے والوں کو وارننگ دی ہے کہ وہ اپنے ساتھ لے جانے والے الیکٹرانک آلات لیپ ٹاپ نوٹ بکس، موبائل فونز اور ٹیبلٹس کو مکمل چارج رکھیں تاکہ مانچسٹر ایئرپورٹ پر ان کے الیکٹرانک آلات کی مکمل جانچ پڑتال کی جاسکے۔ پی آئی اے نے اپنے تمام ٹریول ایجنٹس اور بکنگ دفاتر کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ مسافروں کو اس بارے میں مطلع کردیں کیونکہ ایسا نہ کرنے کی صورت میں مانچسٹر ایئرپورٹ پر ان کے غیر چارج شدہ آلات کو ضبط کرلیا جائے گا۔ یہ اقدامات امریکی سیکیورٹی ادارے نے مسافروں کے الیکٹرانک حالات کے بارے میں مکمل تفصیل رکھنے کے لئے کیا ہے۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ امریکی ادارے کو اس بات کا خدشہ ہے کہ الیکٹرانک آلات کی صورت میں کوئی اس بات کا خدشہ ہے کہ الیکٹرانک آلات کی صورت میں کوئی انتہائی خطرناک چیز جہاز میں نہ رکھی جاسکے۔ امریکی سیکیورٹی ادارے نے پی آئی اے سمیت دوسری تمام فضائی کمپنیوں کو بھی وارننگ دے دی ہے۔

مزید :

انسانی حقوق -