بھارت میں چھ سالہ بچی کیساتھ سکول کے عملے کا ریپ

بھارت میں چھ سالہ بچی کیساتھ سکول کے عملے کا ریپ
بھارت میں چھ سالہ بچی کیساتھ سکول کے عملے کا ریپ

  

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی شہر بنگلور میں ایک چھ سالہ بچی کے ساتھ نجی سکول کے عملے کے دو ارکان نے مبینہ طور پر ریپ کرڈالا، پولیس نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے مقدمہ درج کرلیاتاہم آخری اطلاعات تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی ۔

تفصیلات کے مطابق ریپ کا یہ مبینہ واقعہ دو جولائی کو پیش آیا تاہم بچی کے والدین کو اس کا کچھ دنوں بعد اس وقت پتہ چلا جب بچی نے پیٹ میں درد کی شکایت کی اور اسے ہسپتال لے جایا گیا۔دریں اثنا بنگلور میں سینکڑوں والدین نے اس نجی سکول کی عمارت کے باہر اس واقعے کے خلاف احتجاج کیا اور سکول کا گیٹ توڑ دیا۔

پہلی کلاس میں پڑھنے والی چھ سالہ بچی کے ساتھ سکول کے جم انسٹرکٹر اورسیکیورٹی گارڈ نے مبینہ طور پر ریپ کیا ہے۔سکول کے چیئرمین رستم کیری والا نے جمعرات کو والدین سے ملاقات کے بعد اس معاملے پر معافی طلب کرتے ہوئے پولیس کی تفتیش میں مکمل تعاون کا یقین دلایا۔

مزید :

بین الاقوامی -