چین کے صوبہ لیاننگ سے چار پروں والے ڈائنا سور کی باقیات دریافت

چین کے صوبہ لیاننگ سے چار پروں والے ڈائنا سور کی باقیات دریافت
چین کے صوبہ لیاننگ سے چار پروں والے ڈائنا سور کی باقیات دریافت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پیرس (ویب ڈیسک) آئے روز ڈائنا سارز کے ڈھانچے مختلف مقامات سے برآمد ہوتے رہتے ہیں مگر چین میں ایک ایسے عجیب ڈائنا سور کے آثار دریافت ہوئے ہیں جس کے جسم پر پرندوں کی طرح کے چار پروں والے بازو موجود تھے۔ پرندے نما اس ڈائنا سور کے بارے میں سائنسدانوں کا خیال ہے کہ اس سے پرندوں کی نسل کے آغاز کے بارے میں سراغ مل سکے گا۔ چین کے شمالی مغربی صوبی لیاننگ میں ڈائنا سور کے قبرستان سمجھنے والے مقام سے ایک کروڑ 25 لاکھ سال پرانے اس عجیب الخلقت ڈائنا سور چانگیوریپٹر کے فوسلز برآمد ہوئے جس ی جسامت کافی چھوٹی تھی۔ لاس اینجلس کے نیچرل ہسٹری میوزیم کے ماہر لوئس چیاپی کا کہنا ہے کہ لمبائی میں تین سینٹی میٹر اور اپنی حیرت انگیز پروں والی دم کے ساتھ یہ چانگیوریپٹر دیگر پروں والے ڈائنا سور سے زیادہ بڑے نہیں تھے۔ اس ڈائنا سور کے پورے جسم پر پَر موجود تھے جن کی لمبائی ایک اعشاریہ تین میٹر تھی، تاہم یہ اپنے پروں کا آسمانوں کی وسعت میں کس طرح استعمال کرتے تھے یہ بات ابھی تک بحث کا موضوع بنی ہوئی ہے۔