مائیکروسافٹ کا 18,000 ملازمین کی ’چھٹی‘ کا اعلان

مائیکروسافٹ کا 18,000 ملازمین کی ’چھٹی‘ کا اعلان
مائیکروسافٹ کا 18,000 ملازمین کی ’چھٹی‘ کا اعلان

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ٹیکنالوجی کی دنیا کی معروف کمپنی مائیکرو سافٹ نے 18 ہزار ملازمین کی چھانٹیوں کا اعلان کر دیا ہے، مائیکرو سافٹ کی39 سالہ تاریخ میں یہ سب سے بڑی چھانٹی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ان 18 ہزار ملازمتوں کی چھانٹی میں 12,500 صرف نوکیا کے موبائل یونٹ سے کی جائیں گی۔مائیکرو سافٹ کے مطابق حالیہ کٹوتیوں سے اسے سالانہ 60 کروڑ ڈالر کی بچت ہو گی۔ مائیکروسافٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ستیہ نڈیلا نے کہا ہے کہ کمپنی اپنی توجہ سافٹ ویئر سے آن لائن سروسز، ایپس اور دیگر ڈیوائسز پر منتقل کرنا چاہتی ہے، تبدیلی کا یہ فیصلہ مشکل تو ہے لیکن یہ بہت ضروری ہو گیا ہے۔ کمپنی کے مطابق اس چھانٹی سے متاثر ہونے والے افراد کو 6 ماہ میں آگاہ کر دیا جائے گا اور یہ عمل جون 2015ءتک مکمل کر ہو گا۔ واضح رہے کہ مائیکروسافٹ نے رواں برس اپریل میں نوکیا کے موبائل فون بنانے والے یونٹ کو 7.44 ارب ڈالر میں خریدا تھا جبکہ دنیا بھر میں اس کمپنی کے 1,27,000 ملازمین ہیں جس میں 3,500 برطانیہ میں ہیں۔

مزید :

بین الاقوامی -