بھارتی وزیر اعلیٰ کا دھوتی پر آنچ نہ آنے دینے کا عزم

بھارتی وزیر اعلیٰ کا دھوتی پر آنچ نہ آنے دینے کا عزم
بھارتی وزیر اعلیٰ کا دھوتی پر آنچ نہ آنے دینے کا عزم

  

نیودہلی (نیوز ڈیسک) بھارتی صوبے تامل ناڈو میں دھوتی پہننے کا مسئلہ بہت متنازعہ ہوگیا ہے اور صوبے کی وزیراعلیٰ جے للیتا نے واضح کردیا گیا ہے کہ وہ دھوتی کی بھرپور حفاظت کریں گی۔ اس تنازع کا آغاز اس وقت ہوا جب ایک مشہور کلب ”تامل ناڈو کرکٹ ایسوسی ایشن (TNCA)“ نے دھوتی میں ملبوس مدد اس ہائی کورٹ کے جج جسٹس ہری پرانتھا مان کو داخلے کی اجازت دینے سے انکار کردیا۔ جج صاحب ایک تقریب میں شرکت کرنے کیلئے دھوتی پہن کر کلب تشریف لائے تھے اور اندر جانے کی اجازت نہ ملنے پر سخت سیخ پا ہوگئے۔ سارے صوبے میں کلب کے فیصلے کو تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے اور صوبے کی وزیراعلیٰ نے تو یہاں تک کہہ دیا ہے کہ دھوتی مخالف کلبوں کیلئے قانون سازی کی جارہی ہے ناکہ انہیں دھوتی کی شان میں گستاخی کرنے کا مزہ چکھایا جاسکے۔ ان کا کہنا ہے کہ دھوتی تامل ناڈو کے کلچر کا لازمی حصہ ہے اور اس پر پابندی ناقابل برداشت ہے۔ دوسری طرف کلب کے کچھ افسران نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ انہوں نے دھوتی پر مجبوراً پابندی لگائی ہے کیونکہ ماضی میں کلب میں شراب پی کر دھوتی اٹھانے اور دھوتی کھولنے کے واقعات پیش آچکے ہیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -