امریکہ کی جانب سے معصوم فلسطینیوں کے قاتل اسرائیل کے لئے انعام

امریکہ کی جانب سے معصوم فلسطینیوں کے قاتل اسرائیل کے لئے انعام
امریکہ کی جانب سے معصوم فلسطینیوں کے قاتل اسرائیل کے لئے انعام

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن (نیوز ڈیسک) فلسطینیوں کے قتل عام پر اسرائیل کو مغربی ممالک کی طرف سے کسی مخالفت کی بجائے بھرپور حمایت کا سلسلہ جاری ہے اور اس سلسلہ میں تازہ ترین اضافہ کرتے ہوئے امریکہ نے اسرائیل کے مزائل شکن پروگرام کیلئے دفاعی مدد کی رقم بڑھا کر 35 کروڑ ڈالر سے زائد کردی ہے، جبکہ مجموعی دفاعی امداد تقریباً دوگنا کردی گئی ہے۔ ”آئرن ڈوم“ نامی دفاعی نظام کا مقصد اسرائیل کو کسی بھی بیرونی میزائل یا راکٹ حملے سے محفوظ کرنا ہے۔ یہ جدید نظام اسرائیل کی طرف سے آنے والے راکٹوں اور میزائلوں کو راستے میں تباہ کرنے کیلئے بنایا گیا ہے۔ امریکی سینیٹ کی ایک زیلی کمیٹی نے مالی سال 2015ءمیں اسرائیلی دفاعی نظام کیلئے 35.1 کروڑ ڈالر کی منظوری دی گئی جبکہ رواں سال اس مقصد کیلئے ساڑھے تئیس کروڑ ڈالر دئیے گئے ہیں۔ امریکہ اسرائیل کیلئے ”آئرن ڈوم“ دفاعی نظام تیار کرنے کیلئے 2011ءسے لے کر اب تک 70 کروڑ ڈالر سے زائد رقم خرچ کرچکا ہے۔ امریکہ نے 2009ءسے 2018ءکے درمیان اسرائیل پر 30 ارب ڈالر خرچ کرنے کا وعدہ کررکھا ہے اور صرف 2014ءمیں 3 ارب ڈالر سے زائد مالیت کی فوجی امداد اسرائیل کو دی جاچکی ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -