مکڑی مارتے ہوئے اپنا ہی گھر جلا دیا

مکڑی مارتے ہوئے اپنا ہی گھر جلا دیا
مکڑی مارتے ہوئے اپنا ہی گھر جلا دیا

  

سیاٹل (نیوز ڈیسک) امریکہ میں ایک شخص نے گھر میں گھس آنے والے مکڑے کو سبق دکھانے کیلئے اسے جلا کر مارنے کا فیصلہ کیا لیکن اس کوشش میں سارا گھر ہی جلا بیٹھا۔ فائر بریگیڈ کے عملے کا کہنا ہے کہ یہ شخص مکڑے کو عام طریقے سے مارنے کی بجائے آگ کا استعمال کرنا چاہ رہا تھا اور اس مقصد کیلئے اس نے پینٹ کی بوتل اور لائٹر کا استعمال کیا۔ جب اس نے آگ جلا کر مکڑے پر پھینکی تو قریب پڑی چیزوں نے بھی آگ پکڑ لی جو تیزی سے کمرے اور پھر سارے گھر میں پھیل گئی۔ یہ شخص اور اس کے ساتھ ایک خاتون کرائے پر رہائش پذیر تھے اور حکام کا کہنا ہے کہ گھر کی مرمت پر تقریباً 40000 ڈالر اور نیا سامان خریدنے پر تقریباً 20000 ڈالر خرچ ہوں گے۔ امریکہ میں اس سے پہلے بھی دو دفعہ مکڑوں کو ہلاک کرنے کی کوشش میں گھر جل چکے ہیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -