موٹا بنانے والے ٹی وی پروگرام

موٹا بنانے والے ٹی وی پروگرام
موٹا بنانے والے ٹی وی پروگرام

  

سٹاک ہوم (نیوز ڈیسک) ایک تازہ سائنسی تحقیق نے انکشاف کیا ہے کہ ٹی وی کے بدمزہ پروگرام وزن میں اضافے کا باعث بنتے ہیں اور وہ خواتین جو بور کرنے والی ٹی وی پروگرام دیکھتی ہیں وہ دوسری خواتین کی نسبت 50 فیصد زیادہ کھانا کھاتی ہیں۔ اُپالا یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے تحقیق میں شامل عورتوں میں سے کچھ کو ایک مزیدار کامیڈی پروگرام دکھایا جب کہ باقی کو بوریت سے بھرپور ایک پروگرام دکھایا۔ تحقیق کے نتائج سے معلوم ہوا کہ بور پروگرام دیکھنے والی خواتین نے دوسری خواتین کی نسبت 50 فیصد زیادہ ہلکی پھلکی خوراک یعنی بسکٹ اور چپس وغیرہ کھائے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ہم ٹی وی کے سامنے بوریت دور کرنے کیلئے کھانے کی طرف متوجہ ہوتے ہیں اس لئے یا تو ٹی وی پر دلچسپ پروگرام دیکھیں یا پھر ساتھ کھانے کیلئے کوئی صحت بخش چیز رکھیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -