امریکہ نے پابندیاں سخت کر دیں، روس ڈٹ گیا

امریکہ نے پابندیاں سخت کر دیں، روس ڈٹ گیا
امریکہ نے پابندیاں سخت کر دیں، روس ڈٹ گیا

  

ماسکو (نیوز ڈیسک) روسی صدر ولادی میرپیوٹن نے امریکہ کی طرف سے لگائی جانے والی نئی پابندیوں پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا اصل نقصان مغربی ممالک کو ہی ہوگا اور واضح کیا ہے کہ امریکہ اور روس کے تعلقات بند گلی کی طرف بڑھ رہے ہیں۔ امریکہ نے روس کو یوکرین میں باغیوں کی مدد اور خانہ جنگی کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے روس کی تیل اور گیس پیدا کرنے والی کمپنیوں اور بینکوں پر اقتصادی باپندیاں عائد کردی ہیں۔ روسی صدر کا کہنا ہے کہ ان پابندیوں سے مغربی ممالک کی اقتصادیات پر بھی منفی اثرات مرتب ہوں گے۔ متعدد مغربی ممالک پہلے ہی روس پر پابندیاں لگانے سے ہچکچا رہے تھے کیونکہ ان کے روس کے ساتھ مضبوط اقتصادی اور کاروباری تعلقات ہیں اور پابندیوں کے نتیجے میں ان کی تجارت متاثر ہوگی۔ روس نے اس بات کا بھی اشارہ دیا ہے کہ امریکہ کے ساتھ خلائی منصوبوں میں تعاون بند کیا جاسکتا ہے۔

مزید :

بین الاقوامی -