بالوں کو جوﺅں سے پاک کرنے کا آسان طریقہ

بالوں کو جوﺅں سے پاک کرنے کا آسان طریقہ
بالوں کو جوﺅں سے پاک کرنے کا آسان طریقہ

  

ممبئی (نیوزڈیسک ) اگر آپ کا بچہ سکول سے واپسی پر غصہ میں بھرا گھر داخل ہوتا ہے اور زور زور سے سر کھجاتے ہوئے چیزوں کو ارد گرد پھینک رہا ہے تو فوری طور پر اس کے سرکا معائنہ کریں کیوں کہ اس کے سر پر جوﺅں نے حملہ کر رکھا ہے، جو نہ صرف بچے کے مزاج بلکہ عمومی صحت پر بھی منفی اثرات مرتب کرتی ہےں۔ جوئیں سر کے بالوں میں نہ صرف زندہ رہتی ہیں بلکہ ان کی افزائش بھی یہیں ہوتی ہے۔ گوکہ یہ بڑے افراد کے سروں میں بھی جائے پناہ ڈھونڈ لیتی ہیں لیکن ان کا اصل ٹھکانہ بچوں کے سر ہوتے ہیں۔ بچوں کے سر میں پڑنے والی یہ جوئیں انڈوں، چھوٹی اور بڑی جوںکی صورت میں رہ سکتی ہیں۔ واضح رہے کہ ایک جوں 30روز تک زندہ رہ سکتی ہے لیکن سرکے بالوں سے باہر صرف 3دن زندہ رہ سکتی ہے۔ یہ اڑ نہیں سکتی لیکن رینگ کر ایک سے دوسرے سر میں ضرور جا سکتی ہے، جس کا ذریعہ ایک ہی کنگھی، تولیے اور تکیہ وغیرہ کا استعمال ہو سکتا ہے۔ یہاں ہم آپ کو ان جوﺅں کے خاتمہ کے چند ٹوٹک بتانے جا رہے ہیں۔

گیلی کنگھی: بالوں کو بگھونے کے بعد شیمپو کریں، بعدازاں جوئیں نکالنے والے کنگھی سر پر پھیریں۔ اور اس عمل کو اُس وقت تک دھراتے رہیں، جب تک آپ کو یقین نہ ہوجائے کہ تمام جوئیں نکل چکی ہیں۔ جوئیں کے خاتمے کے اس ٹوٹکے کو ہفتہ میں ایک بار ضرور آزماتے رہیں۔

ادویات: جوﺅں اور ان کے انڈوں کے خاتمہ کے لے مارکیٹ میں بے شمار ادویات بھی دستیاب ہیں لیکن ان کا استعمال ڈاکٹر کی ہدایت کے مطابق کیا جائے۔

زیتون اور ناریل کا تیل: زمانہ قدیم سے زیتون اور ناریل کے تیل کو جوﺅں کے خاتمہ کے لئے استعمال کیا جا رہا ہے اور یہ طریقہ علاج آج بھی بہت موثر ہے۔ لہذا اگر آپ جوﺅں کا شکار ہیں تو ہر چار روز بعد ناریل اور زیتون کے تیل سے اچھی طرح سر کی مالش کریں۔

جوﺅں کے بارے میں ہمارا خیال ہے کہ گندگی کی وجہ سے پیدا ہوتی ہیں لیکن حقیقت یہ ہے کہ صاف ستھرا رہنے والوں کو بھی اپنا شکار بنا سکتی ہیں، کیوں کہ جوئیں ایک سر سے دوسرے سر تک رینگ کر پہنچ سکتی ہیں اور یہ ایسا اکٹھے سونے، بیٹھنے اور مشترکہ چیزوں کے استعمال سے ممکن ہے۔ لہذا اپنی چادریں، تکیہ، کنگھی وغیرہ کو صاف ستھرا رکھنے کے علاوہ کھونٹی پر کوٹ ٹانکنے میں بھی احتیاط برتی جائے۔

مزید :

تعلیم و صحت -