سائنسدانوں کی شرارت، مشہور گلوکارا کو ’کیڑا ‘بنا دیا

سائنسدانوں کی شرارت، مشہور گلوکارا کو ’کیڑا ‘بنا دیا
سائنسدانوں کی شرارت، مشہور گلوکارا کو ’کیڑا ‘بنا دیا

  

نیویارک (نیوزڈیسک ) سائنسدانوں نے نئے دریافت ہونے والے پانی کے کیڑے کا نام معروف امریکن گلوکارہ جینیفر لوپیز سے منسوب کر دیا۔ یونیورسٹی آف مونٹینگرو سے تعلق رکھنے والے بائیولوجسٹ ولادی میر پیسک نے ایک ای میل کے ذریعے میڈیا کو بتایا کہ ان کا گروپ ایک تحقیق کے دوران تفریح کے لئے امریکہ کے زیر قبضہ ریاست پورٹو ریکو سے تعلق رکھنے والی خاتون گلوکارہ کا گانا سن رہے تھے، اسی لئے نئی دریافت شدہ کیڑے کا نام جینیفر لوپیز رکھا گیا ہے۔ ولادی میر پیسک کا کہنا ہے کہ کیڑے کا نام جینیفر رکھنے کی وجہ یہ ہے کہ جب پوری ٹیم کام میں مصروف تھی تو اس وقت وہ جینیفر کے گانوں اور ان کی ویڈیو سے محظوظ ہو رہے تھے۔ یہ کیڑا پورٹو ریکواور ڈومنکین جموریہ کے درمیان پایا گیا ہے، جو پانی میں 70میٹر گہرائی میں رہتا ہے اوراتنی گہرائی میں رہنے والا یہ پہلا کیڑا ہے جو اب تک دریافت ہوا ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -