تیراکی کیلئے دنیا کے بہترین مقامات

تیراکی کیلئے دنیا کے بہترین مقامات
تیراکی کیلئے دنیا کے بہترین مقامات

  

جنیوا (نیوزڈیسک ) آج دنیا بھر میں خوبصورت ترین مصنوعی تالاب بنانے کے مقابلہ جات جاری ہیں، جو مختلف شکل و صورت اور پیمائش کے ہیں۔ اگر آپ سیروتفریح کے لئے جانا چاہتے ہیں تو آپ کو دنیا کے خوبصورت اور حیرت انگیز تالابوں کے بارے میں علم ہونا چاہیے تا کہ آپ کی چھٹیاں ضائع نہ اور لطف اندوز بھی زیادہ ہوں۔ تو یہاں ہم آپ کو دنیا کے 6 حیرت انگیز تالابوں کے بارے میں بتائیں گے۔

مارینا بے سینڈز: سنگاپور میں مارینا بے سینڈز کے نام سے قائم تفریح مقام کا تالاب اتنا خوبصورت ہے، جسے دیکھ کر انسان ہوش کھو بیٹھے۔ 5 سو فٹ طویل یہ تالاب رات اور دن کے وقت یکساں طور پر شیشے کی طرح شفاف دکھائی دیتا ہے۔

سان الفونسو ڈل مار: چلی میں قائم یہ تالاب دنیا کا سب سے بڑا اور شیشے کی طرح شفاف ہونے پر گنیز ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام درج کرا چکا ہے۔ آدھے میل پر محیط اس تالاب میں 66 ملین گیلن پانی ڈالا جا سکتا ہے۔ 79 ڈگری پر درجہ حرارت کو کنٹرول رکھنے سے یہاں آنے والے سیاح تالاب سے فطری طور پر لطف اندوز ہوتے ہیں۔

بالی گارڈن پول: بالی کے ضلع عبد میں قائم ہینگنگ گارڈن کا یہ تالاب درختوں کی اونچائی کے برابر بنایا گیا ہے۔ قدرتی ماحول فراہم کرنے کے لئے تالاب کے گرد چاول کا کھیت لگایا گیا ہے اور بڑے بڑے سرسبز درخت آنکھوں کو ٹھنڈک پہنچاتے ہیں۔

گرینڈ کینن: امریکی ریاست اوٹھا میں بنائے جانے والے اس شاندار تالاب کی سب سے بڑی خوبی دیواروں پر استعمال ہونے والا نہایت قیمتی اور خوبصورت پتھر ہے۔ تالاب کے خوبصورت ڈیزائن کے باعث یہاں ایک بار کوئی آیا تو دوبارہ ضرور آئے گا۔

برج العرب: مشرقی دبئی میں واقع برج العرب اس فہرست میں شامل وہ واحد تالاب ہے، جو اندرون خانہ بنایا گیا ہے، لیکن اس کے خوبصورت ڈیزائن، شیشے کی طرح شفاف پانی اور آسمان کے نظارہ نے اسے نمایاں حیثیت دلوا دی ہے۔

بلیو لیگون (نیلی جھیل): آئس لینڈ میں واقع یہ تالات فہرست میں آخری ضروری ہے لیکن کم تر نہیں۔ اس تالاب میں مختلف منرلز سے بھرپور گرم پانی ڈالا جاتا ہے، جوسیاحوں کو جلدی بیماریوں سے محفوظ رکھتا ہے۔ پانی کا درجہ حرارت 98سے 102فارن ہائیٹ کے درمیان رہتا ہے۔ سیلیشیا اور سلفر سمیت پانی میں شامل دیگر اجزاءنہانے والوں کے جسم و ذہن کو توانائی بخشتے ہیں۔ بلیو لیگون آئس لینڈ میں سب سے بڑا سیاحتی مقام ہے، جہاں ملک بھر کے کسی بھی تفریحی مقام سے زیادہ سیاح آتے ہیں۔

  •  

مزید :

ڈیلی بائیٹس -