چاند نظر آنے کی 40 شہادتیں موصول ، بنوں میں آج عید ہو گی

چاند نظر آنے کی 40 شہادتیں موصول ، بنوں میں آج عید ہو گی
چاند نظر آنے کی 40 شہادتیں موصول ، بنوں میں آج عید ہو گی

  

بنوں ( مانیٹرنگ ڈیسک ) مقامی رویت ہلال کمیٹی نے  بروز جمعہ المبارک عید الفطر کا اعلان کر دیا ہے ۔

تفصیلات کے مقامی رویت ہلال کمیٹی نے مقامی مسجد میں ہی اجلاس طلب کیا جس میں انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ انہیں شوال کا چاند نظر آنے کی 40 شہادتیں موصول ہوئیں ہیں ۔ ان شہادتوں کی بناءپر بنوں میں مقامی رویت ہلال کمیٹی نے  عید الفطر منانے کا اعلان کر دیا ہے تاہم حکومت پاکستان کی جانب سے عید الفطر کا کوئی اعلان نہیں کیا گیا اور شوال کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس مفتی منیب الرحمان کی سربراہی میں کل منعقد کیا جائے گا ۔

مزید :

بنوں -اہم خبریں -