چین میں 580 ارب روپے کی لاگت سے عظیم الشان منصوبے کا آغاز، ایسا منصوبہ اس سے پہلے کسی نے دیکھا نہ سنا!

چین میں 580 ارب روپے کی لاگت سے عظیم الشان منصوبے کا آغاز، ایسا منصوبہ اس سے ...
چین میں 580 ارب روپے کی لاگت سے عظیم الشان منصوبے کا آغاز، ایسا منصوبہ اس سے پہلے کسی نے دیکھا نہ سنا!

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بیجنگ (نیوز ڈیسک) گزشتہ ایک دہائی کے دوران چین کا سپر پاور بننے کی طرف سفر انتہائی تیزی سے جاری رہا ہے اور اب اس سفر میں انتہائی بڑا قدم دنیا کے بلند ترین ڈیم کی تعمیر کی صورت میں اٹھایا جارہا ہے۔
خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق چین نے 1030 فٹ بلند Shuangjiankou ڈیم کی تعمیر چین کے عظیم دریا یانگ زی پر شروع کردی ہے۔ چینی وزارت ماحولیات کے مطابق اس ڈیم کی تعمیر 2022ء تک مکمل ہوگی۔ اس وقت دنیا کے بلند ترین ڈیم کا اعزاز بھی چین کے Jinping-1 ڈیم کے پاس ہے۔ اس کی بلندی305 میٹر ہے۔ نئے ڈیم کو 5.8 ارب ڈالر (تقریباً 5.8 کھرب پاکستانی روپے) کی لاگت سے تعمیر کیا جائے گا۔ دنیا کا سب سے بڑا آبی ذخیرہ Gorges ڈیم بھی چین میں واقع ہے، جبکہ اس ملک میں چھوٹے بڑے کل ڈیموں کی تعداد تقریباً 85 ہزار ہے۔

مزید پڑھیں:چین نے کمال ہی کر دیا ،ایسی ایپ بنا دی کہ غنڈے آپ کی خدمت میں حاضر

مزید :

ڈیلی بائیٹس -