عیدپر خوشیوں میں مستحق افراد کو شامل کرنا چاہیے،ظفر اقبال نیویارکر

عیدپر خوشیوں میں مستحق افراد کو شامل کرنا چاہیے،ظفر اقبال نیویارکر
عیدپر خوشیوں میں مستحق افراد کو شامل کرنا چاہیے،ظفر اقبال نیویارکر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)امریکہ میں مقیم پاکستانی نژاد معروف گلوکار ظفر اقبال نیویارکر نے ’’پاکستان‘‘سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں عید کے موقع پر اپنی خوشیوں میں مستحق افراد کو شامل کرنا چاہیے۔میری کوشش ہوتی ہے کہ غریبوں کے لئے جو ممکن ہو وہ کروں۔ظفر اقبال نیو یارکر نے کہا کہ رمضان المبارک کی عبادتوں کا تحفہ عید الفطر کے روپ میں ملتا ہے۔تمام عالم اسلام اس دن کو خصوصی اہتمام سے مناتا ہے پاکستان میں عید الفطر کا اپنا علیحدہ ہی رنگ ہوتا ہے خاص طور پر شوبز سے وابستہ شخصیات عید کو انتہائی جوش و جذبے سے منانے کا اہتمام کرتی ہیں۔فنکار ایک دوسرے کو تحائف دینے کے ساتھ ساتھ اپنے گھروں پر تقریبات کا انعقاد کرکے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے نظر آتے ہیں۔امریکہ میں عید کے موقع پر وطن عزیز کی بہت یاد آتی ہے ہم آج جو کچھ ہیں وہ اپنے پیارے وطن کی وجہ سے ہیں۔

مزید :

کلچر -