محمد شفیق کاعید کا خصوصی کھیل’’میں کس کو بیوی کہوں‘‘ریکارڈ

محمد شفیق کاعید کا خصوصی کھیل’’میں کس کو بیوی کہوں‘‘ریکارڈ

  

لاہور(فلم رپورٹر)پی ٹی وی کراچی مرکزکے منجھے ہوئے محمد شفیق نے عید کا خصوصی کھیل’’میں کس کو بیوی کہوں‘‘ ریکارڈ کرلیا۔اس کی کاسٹ ثناء،بہروزسبزواری،عمران اسلم،فرح علی،صیم علی،مونا شاہ،سلمیٰ ظفر اور فریدہ شبیرشامل ہیں۔اس خصوصی ڈرامے کی رائیٹر زوہا حسن ہیں۔ایک ملاقات کے دوران محمد شفیق نے بتایاکہ وہ کراچی مرکز آکر بہت مصروف ہوگئے ہیں اس سے قبل انہوں نے گذشتہ دنوں سیہون شریف پر خصوصی ڈاکومنٹری تیار کی تھی جو بیحد پسندکی گئی اور اب انہوں نے عیدکا یہ خصوصی کھیل تیار کیا ہے جو عید کے پہلے دن کراچی سنٹر سے پیش کیاجائیگا اس میں تمام کاسٹ نے بہت محنت سے کام کیا ہے امید ہے کہ شائقین کو یہ خصوصی کھیل بہت پسند آئے گا اس ڈرامے میں وہ سب کچھ موجود ہے جو ناظرین دیکھناچاہتے ہیں۔

مزید :

کلچر -