امریکن ہارر کامیڈی فلم ’’کوٹیز‘‘ کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا

امریکن ہارر کامیڈی فلم ’’کوٹیز‘‘ کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا
 امریکن ہارر کامیڈی فلم ’’کوٹیز‘‘ کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک ( نیٹ نیوز)سنسنی سے بھرپور امریکن ہارر کامیڈی فلم کوٹیز کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔ کیری مرنین کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک اسکول میں زیر تعلیم بچوں کے گرد گھومتی ہے، جو غیر صحت بخش غذا کے استعمال کے نتیجے میں پراسرار بیماری کا شکار ہو جاتے ہیں۔ فلم میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے فنکاروں میں ایلیجا ووڈ، ایلیسن پل، رین ولسن، مارگن لیلی، جیک میک بریئر اور جارج گارشیا سمیت دیگر شامل ہیں۔ ڈینیل نوح اور ایلی جا ووڈ کی مشترکہ پروڈیوس کردہ خوف و دہشت سے بھرپور فلم یونیورسل پکچرز کے بینر تلے 18ستمبر کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

مزید :

کلچر -