نئی فلموں پر 20کروڑ روپے سے زائد سرمایہ کاری کے باوجود فلم اسٹوڈیو ویران

نئی فلموں پر 20کروڑ روپے سے زائد سرمایہ کاری کے باوجود فلم اسٹوڈیو ویران

  

لاہور (فلم رپورٹر) عیدالفطر پر نئی فلموں پر 20کروڑ روپے سے زائد سرمایہ کاری کے باوجود لاہور کے فلم اسٹوڈیو ویران رہے اور یہاں کے غریب ٹیکنیشنز عید کی فلموں کے کام کرنے سے محروم رہے۔ میگا بجٹ کی فلمیں کراچی میں تیار ہوئیں جبکہ ان کے پریمیئرز بھی مہنگے سینماؤں میں منعقد کئے گئے۔ اس طرح اسٹوڈیو کے کارکن اور عام آدمی ان فلموں کو دیکھنے سے محروم رہے جبکہ نمائش کے بعد بھی عام فلم بینوں کا مہنگے ٹکٹوں کی وجہ سے ان فلموں کا دیکھنا ناممکن ہو گا۔ یوں فلم انڈسٹری کا بحران جوں کا توں رہے گا۔

مزید :

کلچر -