پاکستان ٹیلی ویژن لاہور سینٹر میں عید شو کی ریکارڈنگ مکمل

پاکستان ٹیلی ویژن لاہور سینٹر میں عید شو کی ریکارڈنگ مکمل
 پاکستان ٹیلی ویژن لاہور سینٹر میں عید شو کی ریکارڈنگ مکمل

  

لاہور( فلم رپورٹر)پاکستان ٹیلی ویژن لاہور سینٹر میں عید شو کی ریکارڈنگ مکمل ہوگئی،میزبان راجہ اسدعلی خاں اورحنا سحر ،سائرہ نسیم، عمران شوکت اور دیگر فنکاروں کی شاندار پرفارمنس۔ پاکستان ٹیلی ویژن لاہورسینٹر کی شعبہ حالات حاضرہ نے عید کے حوالے سے خصوصی شو کی ریکارڈنگ مکمل کرلی ۔اس شو کے پروڈیوسر مبشرا سلطان جبکہ ایگزیکٹو پروڈیوسر امجد شاہین ہیں۔ شو میں مختلف دلچسپ سلسلے شامل کیے گئے ہیں جن میں مہمانوں سے خصوصی کوئزمیں پوچھے گئے سوالات بھی تھے اس دوران مقبول کامیڈین سلیم البیلا نے حاضرین کو اپنی برجستہ گفتگو سے محظوظ کیا ۔ممتاز گلو کار ہ سائرہ نسیم نے بھی عید کے حوالے سے خصوصی نغمہ پیش کیا ۔شو میں موسیٰ خان اورا بھرتی ہوئی گلوکارہ بہنیں دانیہ اور پریسہ نے شو میں اپنے مقبول گیت سے خوب داد صول کی۔شو کے دوران مہمانوں کی تواضع روایتی مٹھائیوں سے کی گئی جبکہ شو کے ا ختتام پر عید کیک کاٹا گیا۔

مزید :

کلچر -