اداکارہ کترینہ کیف نے 32ویں سالگرہ منائی

اداکارہ کترینہ کیف نے 32ویں سالگرہ منائی
 اداکارہ کترینہ کیف نے 32ویں سالگرہ منائی

  

ممبئی( نیٹ نیوز) بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف نے 32ویں سالگرہ منائی اپنی فیملی ارو دوستوں کے ہمراہ سالگرہ کا کیک کاٹا ۔ سولہ جولائی 1983ء کو ہانگ کانگ میں پیدا ہونیوالی کترینہ کیف کے والدین برطانوی شہریت کے حامل ہیں تاہم انہوں نے اپنی زندگی کا بیشتر حصہ چین ، جاپان ، فرانس ، سوئٹزرلینڈ اور دیگرممالک میں گزارا جس کے بعد وہ مستقل طور پر بھارتی شہر ممبئی منتقل ہوگئیں ۔کترینہ کیف کو گھر میں سب کیٹ کے نام سے پکارتے ہیں کترینہ نے ماڈلنگ بھی کی اور صف اول کی ماڈل کہلائیں چودہ سال کی عمر میں بطور ماڈل اپنے کیریئر کا آغاز کرنیوالی کترینہ کیف نے بالی ووڈ میں قدم 2003ء میں فلم بوم کے ذریعے رکھا جو باکس آفس پر ناکام ثابت ہوئی تاہم 2007ء میں ان پر قسمت کی دیوی مہران ہونا شروع ہوئی اور کئی کامیاب فلمیں انڈسٹری کو دیں ۔

مزید :

کلچر -