پنجاب انسٹیٹیوٹ آف لینگوئج، آرٹ اینڈ کلچرکے زیر اہتمام فنڈکا قیام
لاہور (فلم رپورٹر) پنجاب انسٹیٹیوٹ آف لینگوئج، آرٹ اینڈ کلچر اپنے ذاتی ذرائع سے ادیبوں، شاعروں کے لئے فنڈقائم کر رہا ہے جس میں نادار ادیبوں، شاعروں کو مالی معاونت فراہم کی جائے گی تا کہ ادیبوں، شاعروں کو ان کی ادبی خدمات کے سلسلے میں ریگولر بنیادوں پر مناسب اعزازیہ فراہم ہو سکے۔ پِلاک کی ڈائریکٹر ڈاکٹر صغرا صدف نے بتایا کہ اس نیک عمل کا آغاز معروف شاعر، دانشور جاوید حسن کو مبلغ دس ہزار روپے کے اعزازیہ سے کیا گیا۔