سید فیصل بخاری کی فلم’’بلائنڈ لو‘‘ کی شوٹنگ کا دوسرا سپل مکمل

سید فیصل بخاری کی فلم’’بلائنڈ لو‘‘ کی شوٹنگ کا دوسرا سپل مکمل

  

لاہور(فلم رپورٹر)سید فیصل بخاری کی ڈائریکشن میں بنائی جانے والی فلم’’بلائنڈ لو‘‘ کی شوٹنگ کا دوسرا سپل مکمل ہوگیا ہے ۔پروڈیوسرز چوہدری اعجاز کامران اور ذوالفقار مانا کے اس میگا پراجیکٹ کو پرویز کلیم نے لکھا ہے جبکہ اس کے نمایاں اداکاروں میں عمران بخاری،عامر قریشی،نمرہ حسن اور متیرا شامل ہیں۔ فلم’’بلائنڈ لو‘‘ کے گیتوں کی کوریوگرافی کے فرائض لالی ووڈ کی سینئر ڈانس ڈائریکٹر پپو سمراٹ انجام دے رہے ہیں۔عمران بخاری،عامر قریشی،نمرہ حسن اور متیرا کا کہنا ہے کہ یہ فلم ٹرینڈ سیٹر ہوگی سید فیصل بخاری کی دائریکشن کی جتنی تعریف کی جائے وہ کم ہے۔انہوں نے فلم کے ایک ایک سین پر خصوصی محنت کی ہے۔

مزید :

کلچر -