شاہدہ منی کے نعتیہ البم ’’شاہ مدینہ‘‘ کی مقبولیت میں اضافہ

شاہدہ منی کے نعتیہ البم ’’شاہ مدینہ‘‘ کی مقبولیت میں اضافہ
 شاہدہ منی کے نعتیہ البم ’’شاہ مدینہ‘‘ کی مقبولیت میں اضافہ

  

لاہور(فلم رپورٹر)پرائڈ آف پرفارمنس گلوکارہ شاہدہ منی کے نعتیہ البم ’’شاہ مدینہ‘‘ کی مقبولیت میں ریکارڈ اضافہ۔ تفصیلات کے مطابق گلوکارہ شاہدہ منی کے نعتیہ البم شاہد مدینہ کو اب تک سوشل میڈیا میں اب تک مقبولیت حاصل ہو رہی ہے اور لاکھوں کی تعداد نے اس نعتیہ البم کو نہ صرف پسند کیا ہے بلکہ شاہدہ منی کی پرفارمنس کو بھی سراہا ہے۔ میلوڈی کوئین شاہدہ منی نے اپنے البم کو پسند کئے جانے پر اپنے پرستاروں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں نے ہمیشہ کوشش کی ہے کہ اپنے سننے والوں کو اچھا اور معیاری کلام دوں اور اس البم میں ملک کے نامور شعراء کا کلام اسی لئے شامل کیا گیا تھا جس کو عوام نے بے حد پسند کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ بھی میری کوشش ہو گی کہ میں اسی طرح سے بہتر سے بہتر اور معیاری کلام عوام کے سامنے پیش کروں۔

مزید :

کلچر -