پروڈیوسر نائیلہ سید نے ایف ایم93 کیلئے مزاحیہ فیچر تیار کرلیا

پروڈیوسر نائیلہ سید نے ایف ایم93 کیلئے مزاحیہ فیچر تیار کرلیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( فلم رپورٹر) ریڈیو پاکستان لاہور کے ایف ایم93 کیلئے پروڈیوسر نائیلہ سید نے ایک مزاحیہ فیچر تیار کرلیا۔ فیچر راجہ نیئر نے لکھا تھا جبکہ فنکاروں میں سعدیہ رشید، عاطف بلبلہ، خالد ابراہیم ، سلیم زبیری اور دیگر صدا کار شامل تھے۔ فیچر کی ریکارڈنگ خورشید علی نے کی۔
فیچر میں ظہیر عباس نے ایک مزاحیہ گانا بھی گایا۔ یہ فیچر عیدالفطر کے خصوصی پروگراموں میں نشر کیاجائے گا۔اس کے علاوہ ریڈیو پاکستان لاہور سے ڈرامہ ٹاک شوز اور گیتوں کے حوالے سے متعدد دلچسپ رنگا رنگ دیگر پروگرامز بھی سنوائے جائینگے

مزید :

کلچر -