پروفیسر ڈاکٹر محمد اشرف خان نیازی کو ملازمت سے برخاست نہیں کیا گیا،سرگودھا یونیورسٹی

پروفیسر ڈاکٹر محمد اشرف خان نیازی کو ملازمت سے برخاست نہیں کیا گیا،سرگودھا ...

  

لاہور(جنرل رپورٹر)یونیورسٹی آف سرگودھا کی جانب سے نئے پرنسپل کی تعیناتی پروفیسر ڈاکٹر محمد اشرف خان نیازی کے خلاف کسی تادیبی کاروائی کا حصہ نہیں ہے ۔اُنہیں ملازمت سے برخاست نہیں کیا گیا وہ سرگودھا میڈیکل کالج میں بطور پروفیسر آف سرجری اور چیئرمین سرجری کے طور پر بدستور کام کرتے رہیں گے ۔ڈاکٹر اشرف خان نیازی سرگودھا میڈیکل کالج میں کنٹریکٹ پر ملازمت کر رہے ہیں وہ ایک قابل اور مستند سرجن ہیں۔ یاد رہے کنٹریکٹ ملازمین صرف اُسی وقت تک انتظامی عہدوں پر کام کرسکتے ہیں جب تک ریگولر سروس کے ملازمین موجودنہ ہوں ۔

چونکہ سرگودھامیڈیکل کالج میں دو مزید ریگولر اساتذہ نے بطورپروفیسر ملازمت جوائن کر لی ہے اس لئے سابقہ پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر اشرف خان نیازی کا اس عہدے پر کام کرنا قانوناََ ممکن نہ تھا ۔لہذا یونیورسٹی قوانین کے مطابق ریگولر پروفیسر کو پرنسپل تعینات کر دیا گیا ہے ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -