مدرسہ جامعہ نعیم القرآن‘ شوکت کالونی‘ کے طلباء اور اساتذہ کرام کا نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کا دورہ

مدرسہ جامعہ نعیم القرآن‘ شوکت کالونی‘ کے طلباء اور اساتذہ کرام کا نظریۂ ...

  

لاہور(جنرل رپورٹر) مدرسہ جامعہ نعیم القرآن‘ شوکت کالونی‘ بیگم کوٹ‘ لاہورکے طلباء اور اساتذہ کرام نے نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ شاہراہِ قائداعظمؒ ، لاہور کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلری بھی دیکھی۔ دریں اثناء موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹس نے دو قومی نظریہ پر لیکچر دینے کے لیے ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ‘ شادمان‘ لاہور‘جامعہ حنفیہ قادریہ‘ جی ٹی روڈ‘ باغبانپورہ‘لاہور‘ جامعہ اسلامیہ مدینہ العلوم‘ ےٰسین تاج پارک‘ حاجی کوٹ‘شاہدرہ کا وزٹ کیا۔ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان لاہور اور مذکورہ بالا تعلیمی اداروں میں مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبہ کی مجموعی تعداد137تھی ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -