سرفرازنعیمی ؒ فاؤنڈیشن کی جانب سے جامعہ نعیمیہ کے دینی طلباء میں عیدکے تحائف تقسیم

سرفرازنعیمی ؒ فاؤنڈیشن کی جانب سے جامعہ نعیمیہ کے دینی طلباء میں عیدکے ...

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)سرفرازنعیمی ؒ فاؤنڈیشن کے طرف سے جامعہ نعیمیہ کے دینی طلباء میں عیدکے تحائف تقسیم کیا گیا۔تحائف میں کپڑے اورنقد ی کے صورت میں پیش کیا گئے۔اس موقع پر ناظم اعلیٰ جامعہ نعیمیہ وچیئر مین سرفراز نعیمی فاؤنڈیشن علامہ محمد راغب حسین نعیمی نے کہاکہ معا شر ے کے مستحق افرادکو عید الفطر کے خوشیوں میں شامل کرناہمارادینی فریضہ ہے۔محروم طبقات کی محرومی کو ختم کرنے کے لئے معاشرے کو مخیرحضرات کو آگے آناہوگا،بے سہار لوگوں کی مالی خدمت کرکے ہم دنیا و آخرت میں کامیاب حاصل کرسکتے ہیں۔ آج معاشرے میں بدامنی اوردہشگردی کے ایک بنیادی وجہ تعلیم کی فقدان اور انسانی حقوق کااستحصال ہے۔ہمیں سیرت النبی ؐسے رہنمائی لیتے ہوئے معا شر ے کے ناداراورمفلس لوگوں کی ہر ممکن مدد کرناہوگی تاکہ پرامن ،مثالی اوراسلامی معاشرے کاقیام ممکن بنایا جاسکے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -