شہری کو محبوس کرنے ، رشوت مانگنے پر 9پولیس اہلکاروں کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست

شہری کو محبوس کرنے ، رشوت مانگنے پر 9پولیس اہلکاروں کیخلاف اندراج مقدمہ کی ...

  

لاہور(نامہ نگار )ایڈیشنل سیشن جج اصغر خان کی عدالت میں تھانہ گلبرگ کے سب انسپکٹر محمد اسلم،ذوالفقاراحمد سمیت9پولیس اہلکاروں کی جانب سے طلعت نامی شخص کو تھانے میں محبوس کرنے اور رہائی کے لئے 10لاکھ روپے رشوت مانگنے کے خلاف اندراج مقدمے کی درخواست دائر کردی گئی ،یہ درخواست طلعت کی بیوی شاہدہ بی بی کی جانب سے دائر کی گئی ہے جس میں موقف اختیارکیا گیا کہ وہ گھر پر موجود تھی کہ سب انسپکٹر محمد اسلم، زوالفقاراحمد اور 5کانسٹیبل زبردستی چادراور چار دیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے داخل ہوئے انہوں نے اس کے خاوند کو پکڑ لیا اس کو زبردستی تھانے لے گے جہاں پر تشدد کا نشانہ بنایا رہائی کے کے لئے 10لاکھ روپے کی رقم مانگتے رہے اس کے خاوند کے ساتھ زیادتی کی گئی ہے ،عدالت سے استدعا ہے کہ پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی جائے جس پرعدالت نے ایس ایچ او تھانہ گلبرگ سے 22جولائی کو رپورٹ طلب کرلی ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -