حکمران آرمی کے خلاف بیان کا سخت نوٹس لیتے متحدہ پر فوری پابندی لگائے، زوار بہادر

حکمران آرمی کے خلاف بیان کا سخت نوٹس لیتے متحدہ پر فوری پابندی لگائے، زوار ...

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)جمعیت علماء پاکستان کے رہنماء علامہ قاری محمد زوار بہادر نے کہا ہے کہ حکمران الطاف حسین کی پاک آرمی کے خلاف بیان کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ملک دشمن جماعت ایم کیو ایم پر فوری پابندی لگائیں اور اس کے نام نہاد رہنماؤں کو گرفتار کرکے آئین پاکستان کے تحت غداری کے مقدمات قائم کرکے نشان عبرت بنایا جائے ۔انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک کی 27 ویں شب پاکستان قائم ہوا اور الطاف حسین پاکستان کی مسلح افواج کے خلاف الزام تراشیوں اور بے ہودہ زبان استعمال کرنا ملک دشمن کا بڑا ثبوت فراہم کیا ہے پاک آرمی کی امن اور حالت جنگ میں خدمات کوفراموش نہیں کیا جاسکتا اس وقت بھی ملک دشمن عناصراور دہشتگردوں کے خلاف کاروائی پاکستانی قوم کے لئے ناقابل فراموش کارنامہ ہے انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء پاکستاا اور مذہبی قوتوں کے متفقہ قائد علامہ امام شاہ احمد نورانی ایم کیو ایم کے قیام سے اپنی وفات تک ان کے ملک دشمن ہونے سے قوم اور ملک کو آگاہ کرتے رہے مگر افسوس کہ ہر دور کے حکمرانوں نے اپنے مفادات کی خاطر ان ملک دشمن عناصر کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی۔

اگراس وقت امام نورانی کی بات مان کر ان کے خلاف کارروائی کی جاتی تو شایدملک و قوم کو یہ دن دیکھنے نہ پڑتے۔انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم والے جس ملک کے باشندے ہیں اسی کے خلاف دشمن کے آلہ کار بنے ہوئے ہیں پوری قوم مطالبہ کرتی ہے کہ آئے دن ملک دشمن کارروائیوں میں ملوث ان افراد کے خلاف فوری کارروائی کی جائے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ صفتہ الاسلامیہ فیروز پور روڈ لاہور میں ختم قرآن کی محفل سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔قاری زوار بہادر نے کہاکہ پاکستان اللہ رب العزت کا بہت بڑا انعام ہے اس کے خلاف کاروائیاں کرنے والے ناکام و نامراد ہونگے۔اور پاکستان انشاء اللہ صبح قیامت تک قائم رہے گا ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -