جعل سازی کے مقدمات ، 3مجرموں کو قید و جرمانے کی سزائیں

جعل سازی کے مقدمات ، 3مجرموں کو قید و جرمانے کی سزائیں

  

لاہور(نامہ نگار )بینک جرائم کورٹ پنجاب کے جج ہمایوں امتیاز نے جعلی سازی کے تین مقدمات مین ملوث 3مجرموں کو قید و جرمانے کی سزائیں سنا دیں۔فیصلے کے بعد پولیس ملزمان کو گرفتارکرکے جیل لے گئی۔بنک جرائم کورٹ پنجاب کی عدالت میں ایف آئی اے نے 3ملزمان محمد افتخار، عدنان غوری اور عمران نذیرکے خلاف الگ الگ چالان پیش کیے محمد افتخار اور عدنان غوری پر الزام ہے کہ انہوں نے مختلف بینکوں سے جعلی چیکوں کے ذریعے کیس نکلوایا اور خورد برد کرگے۔جبکہ عمران نذیر پر جعلی کریڈت کے ذریعے رقم نکلوانے کا الزام ہے ۔

عدالت میں ضیاء اسلام پراسکیوٹر نے ملزمان کے خلاف ثبوت پیش کیے جس پر عدالت نے ملزم محمد افتخارعرف کھاری کو 3 سال قید اور ایک ایک لاکھ روپے جرمانہ جبکہ دوسرے ملزم عدنان غوری کو 10،10 ہزارروپے جرمانے کی سزا دی اسی طرح عدالت نے کریڈت کارڈ کیس میں ملزم عمران نذیر کو ایک سال قید اور دس ہزارروپے جرمانے کی سزا سنائی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -