قتل کا ملزم عدم ثبوت پر بری

قتل کا ملزم عدم ثبوت پر بری

  

لاہور(نامہ نگار )ایڈیشنل سیشن جج اصغر خان نے بی آر بی نہر میں قتل کرکے محمد اکرم کوپھینک دینے کے الزام میں ملوث ملزم محمد اسلام کو عدم ثبوت کی بنا پر بری کردیاہے۔استغاثہ کے مطابق ملزم کے خلاف تھانہ برکی پولیس نے چالان پیش کررکھا تھا ،مذکورہ ملزم پر الزام تھا کہ اس نے محمد اکرم کو اغوا ء کیا۔

اس کو بعد میں قتل کرکے اس کی لاش نہر میں پھینک دیا تھا ،عدالت میں استغاثہ کی جانب سے گزشتہ روز ملزم پر جرم ثابت نہیں کیا جاسکاجس پر عدالت نے ملزم کو بری کرنے کا حکم جاری کردیا ہے ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -