ہائی کورٹ :گیس انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ سیس کیس میں ڈپٹی اٹارنی جنرل حکومتی جواب سمیت طلب

ہائی کورٹ :گیس انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ سیس کیس میں ڈپٹی اٹارنی جنرل حکومتی جواب ...
ہائی کورٹ :گیس انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ سیس کیس میں ڈپٹی اٹارنی جنرل حکومتی جواب سمیت طلب

  

لاہور (نامہ نگار خصوصی) لاہور ہائی کورٹ نے بجلی کے بلوں پر گیس انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ سیس کے نفاذ کے خلاف دائر درخواست پر ڈپٹی اٹارنی جنرل کو عدالتی معاونت کے لئے طلب کر لیا۔ مسٹر جسٹس شاہد مبین نے ڈپٹی اٹارنی جنرل کو آئندہ تاریخ سماعت پر حکومتی موقف پیش کرنے کی ہدایت بھی کی ہے اس سے قبل د رخواست گزار نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ نیپرا خود مختار ادارے کی بجائے حکومتی ادارے کا کردار ادا کر ر ہاہے اور عوامی مفاد کی بجائے حکومتی پالیسیوں کے مطابق گیس انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ سیس کے نام سے 11ارب روپے کا نیا ٹیکس بجلی کے بلوں پر عائد کر دیا، انہوں نے مزید موقف اختیار کیا کہ یہ ٹیکس پاور سپلائی کمپنیوں سے وصول کیا جانا مقصود تھا تا ہم حکومتی ملی بھگت سے پاور سپلائی کمپنیوں سے سرچارج کی مد میں رقم وصول کرنے کی بجائے اربوں روپے کا ٹیکس براہ راست عوام پر منتقل کر دیا گیا،گیس انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ سیس کو کالعدم کیا جائے، سٹینڈنگ کونسل نے جواب داخل کرنے کے لئے مہلت طلب کی تو عدالت نے ان کی استدعا مسترد کرتے ہوئے ڈپٹی اٹارنی جنرل کو آئندہ تاریخ سماعت پرمعاونت کے لئے طلب کر لیاہے۔

مزید :

لاہور -